۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے کہا: قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم غزہ وفلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے چپے چپے سے آواز بلند ہوگی، القدس ریلی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بعد از نماز جمعہ پرامن قدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں بعد از نماز جمعہ یوم القدس منایا جائیگا۔ مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کر لیں، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دئے گئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے کہا: مظلوم فلسطینی و غزہ کی عوام سے اظہار یکجہتی اوریوم القدس کی آزادی کیلئے بعد از نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل پاکستان ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پرملک بھر میں آج جمعہ کے روز مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کیلئے احتجاجی ریلیوں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا: یوم قدس فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کے خلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ، آج ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں،ڈویژن،اضلاع،تحصیل، گاؤں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے کہا: مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کے صیہونی تسلط سے آزادی کیلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں۔ جب تک عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوگا اور قبلہ اول کی آزای اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائیگا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .